ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار:  یوکرین میں پھنسے ضلع شمالی کینرا کے 4 میں سے 1 طالب علم واپس لوٹنے میں کامیاب

کاروار:  یوکرین میں پھنسے ضلع شمالی کینرا کے 4 میں سے 1 طالب علم واپس لوٹنے میں کامیاب

Thu, 03 Mar 2022 21:15:09    S.O. News Service

کاروار،3 ؍مارچ (ایس او نیوز) یوکرین پر روس کے فوجی حملے کے بعد جو جنگی صورت حال بن گئی ہے اس میں ہندوستان کے مختلف شہروں سے میڈیکل تعلیم کے لئے یوکرین گئے ہوئے ہزاروں طالب علم پھنسے   ہوئے ہیں ۔ ان میں ضلع شمالی کینرا کے 4 طالب علم بھی شامل ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کے مطابق ان پھنسے ہوئے طالب علموں میں سے ایک طالب بحفاظت وطن لوٹ آنے میں کامیاب ہوگیا ہے، جبکہ سرسی بنواسی سے تعلق رکھنے کے والے ایک اور طالب علم اور منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والی دو طالبات میں ایک کے بارے میں پتہ چلا ہے وہ یوکرین سے نکل کر رومانیہ کی سرحد تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور جلد ہی ان کی وطن واپسی کا امکان ہے ۔ منڈگوڈ کی دوسری طالبہ کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ شدید جنگ سے متاثرہ شہر کھارکیف میں ہی پھنسی ہوئی ہے ۔ اور ضلع انتظامیہ اس کے رابطے میں ہے۔ 
    


Share: